گراؤنڈ میں نماز ادا کرنے پر بھارتی وکیل نے محمد رضوان کیخلاف شکایت درج کرا دی۔
سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل نے آئی سی سی کے چیئرمین کریگ بارکلےکو شکایتی لکھتے ہوئے کہا کہ رضوان نے نیدرلینڈز کےخلاف حیدرآباد میں میچ کےدوران ہی نماز پڑھی یہ اسپرٹ آف کرکٹ اور آئی سی سی کےقوانین کی خلاف ورزی ہے۔
آئی سی سی سری لنکا سے کامیابی غزہ کے لوگوں کےنام کرنے پر بھی ایکشن کا مطالبہ کیا گیا۔
دو صفحات کےشکایت نامےمیں یہ بھی لکھا محمد رضوان میچ کو ایک موقع سمجھتے ہیں دیکھنے والے لاکھوں لوگوں کو اپنا دین دکھا سکیں لہذاٰ رضوان کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
دوسری جانب رضوان یا پی سی بی کی جانب سے شکایت پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
This was for our brothers and sisters in Gaza.
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گُپتا نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اسکی اجازت دیتا ہے؟۔ کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں؟، مجھے یاد ہے کہ ورلڈکپ 2019 کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سے متعلق رضوان کی ٹوئٹ ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dts7kAE
No comments:
Post a Comment