اسرائیل کے غزہ میں جنگی جرائم پر کولمبیا نے اپنے ملک سے اسرائیلی سفیر کو نکل جانےکا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا اور اسرائیل میں سفارتی کشیدگی میں اضافے کے بعد تعلقات منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔
کولمبین وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سفیر فوری طور پر ہمارے ملک سے نکل جائیں اسرائیلی سفیر غزہ میں جنگی جرائم پر معافی مانگ کر اپنےملک جائیں۔
کولمبیا کے پہلے بائیں بازو کے صدر نے زور دے کر کہا کہ تھا جمہوری لوگ بین الاقوامی سیاست میں نازی ازم کو دوبارہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
اتوار کے روز کولمبیا کی فوج کو ہتھیار فراہم کرنے والے اہم ممالک میں سے ایک اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ جنوبی امریکی ملک کو سیکیورٹی برآمدات روک رہا ہے کیونکہ سفارتی تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YxZvB1c
No comments:
Post a Comment