امریکا نے پاکستان میں خود کش حملےکی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارتعزیت کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں میں جاں بحق اور زخمیوں کیلئے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں پاکستانیوں نےدہشت گردی کےحملوں سے بے پناہ نقصان اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بغیرکسی خوف کے اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں ہم خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔
پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ امریکا افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کونشانہ کیوں نہیں بنا رہا؟ تو ترجمان نے جواب دیا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی فہرست اور عالمی حکمت عملی سمیت متعدد امور شامل ہیں ہم دہشت گرد گروپوں کو شکست دینے کے لیے تعاون کر رہے ہیں عالمی حکمت عملی پر پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
میتھیوملر کا کہنا تھا کہ سال کے شروع میں درپیش مشترکہ دہشت گردی کےخطرات پرتبادلہ خیال کیا امریکا اور پاکستان نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا، انتہاپسندی کامقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کاتعاون جاری رکھیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IPgFJCw
No comments:
Post a Comment