سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کیریئر کے دوران مشکل ترین بولر کا نام بتادیا۔
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے 90 ٹیسٹ، 288 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور بالترتیب 7530، 9720 اور 50 رنز اسکور کیے۔
محمد یوسف نے ٹیسٹ میں 24 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں اسکور کیں، ون ڈے میں ان کی سنچریوں کی تعداد 15 اور نصف سنچریاں 64 ہیں۔
تاہم محمد یوسف نے گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور کیریئر کے دوران سب سے مشکل بولر کا نام بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بولر تھا جسے کھیلنے کو دل نہیں کرتا تھا وہ بولر ڈریسنگ روم میں آکر کہتا تھا کہ یہ میری وکٹ ہے، یہ بھی میری وکٹ ہے اور واقعی ایسا ہو بھی جاتا تھا۔
محمد یوسف نے کہا کہ وہ بولر مرلی دھرن تھے، مجھے ان کی بولنگ بالکل سمجھ نہیں آتی۔
میزبان نے کہا کہ آپ نے انہیں چھکے بھی مارے ہیں اس پر یوسف نے کہا کہ لگ گئے ہوں گے لیکن وہ مجھ سے نہیں کھیلا جاتا تھا۔
محمد یوسف نے بتایا کہ گزشتہ سال میں اور ثقلین مشتاق سری لنکا گئے تو مرلی دھرن ہمیں کھانے پر لے گئے وہاں انہوں نے کہا کہ تم بہت اچھے پلیئرتھے لیکن تم پہلے ہی یہ سوچ لیتے تھے کہ مجھے نہیں کھیل سکتے۔
سابق کرکٹر نے بتایا کہ میں مرلی دھرن کا ہاتھ میں سمجھ نہیں پاتا تھا لیکن سعید انور نے مرلی کی خوب پٹائی کی ہے، سعید انور میچ وننگ پلیئر تھے ان جیسے کھلاڑی بہت کم ہیں۔
محمد یوسف نے ون ڈے میں شاہین آفریدی کو خطرناک بولر قرار دیا اور کہا کہ بیٹنگ میں ویرات کوہلی، ولیمسن اور بابر کی بیٹنگ دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TCbfRdw
No comments:
Post a Comment