آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا آغاز ہو گیا ہے گرین شرٹس میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز آج نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں آسان حریف نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کر رہی ہے میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔
پاکستان کو دونوں وارم میچ میں شکست ہوئی اس لیے نیدر لینڈز سے جیت ٹیم کا حوصلہ بڑھائے گی جب کہ حریف ڈچ ٹیم اپ سیٹ کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ معمولی سی بھول چوک بھی قومی ٹیم کو بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے اس لیے گرین شرٹس کو رہنا ہوگا ہوشیار اور مخالف پر کرنا ہوگا کھل کر وار۔
آج کے میچ میں پاکستان کا تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا امکان ہے اور ذرائع کا کہنا ہے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی فاسٹ بولنگ سنبھالیں گے جب کہ اسپنرز میں شاداب، محمد نواز اور افتخار احمد کھیلیں گے۔ سعود شکیل کو آغا سلمان پر ترجیح دی جائے گی۔
اعداد وشمار کے مطابق پاور پلے میں نیدر لینڈز کی بیٹنگ تگڑی ہے اور ابتدائی دس اوورز میں زیادہ اوسط سے رنز بنانے والی دوسری ٹیم ہے جس کے پاس بہترین اسپنرز بھی ہیں جب کہ آل راونڈر باس ڈی لیڈے ٹیم کے ٹرم کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔
تاہم اسپن بولنگ کو کھیلنا ہی نیدر لینڈ ٹیم کی سب سے بڑی کمزور ہے اور آج میچ میں شاداب، نواز اور اسامہ کا اہم کردار ہوگا۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان اور نیدر لینڈ چھ بار مدمقابل آئی ہیں اور قومی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔
حیدرآباد دکن میں میچز ہائی اسکورنگ ہونے کی توقع ہے کیونکہ دونوں وارم اپ میچز کی چاروں اننگز میں 300 سے زائد رنز بنے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GbxkFnu
No comments:
Post a Comment