استنبول : ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تجارت میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، ہم نے اسرائیل سے اپنے سفیروں کو بھی واپس بلوا لیا ہے۔
عمر بولات کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے ترکی اور اسرائیل کے درمیان تجارت میں نصف کمی واقع ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تھی۔
عمر بولات نے ان خیالات کا اظہار کویت کے سرکاری دورے کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں شہریوں پر اسرائیل کی مسلسل بمباری اور محصور علاقے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر مشاورت کے لیے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔
گزشتہ ماہ ملک بھر میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کے بعد اسرائیلی سفارت کار سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ترکی چھوڑ گئے تھے۔
اس کی وزارت خارجہ نے بعد میں کہا کہ اس نے دو طرفہ تعلقات کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے سفارت کاروں کو واپس بلایا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7hi0yL9
No comments:
Post a Comment