شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں مذہب کا عنصر خاصہ نمایاں ہے۔
نجی ٹی وی کے شو کے دوران سابق فاسٹ بولر اور میزبان شعیب اختر نے اداکارہ اشنا شاہ سے مختلف موضوعات پر دلچسپ سوال کیے اور اسی دوران شعیب اختر نے یہ بھی پوچھا کہ پاکستان ٹیم کو دیکھ کر پہلا تاثر آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟
اشنا شاہ نے کہا کہ ’سچ تو یہ ہے کہ میں نے کبھی ٹیم کو اس گہری نگاہ سے نہیں دیکھا، میری پرورش کینیڈا میں ہوئی، میں نے لیجنڈز کرکٹرز کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا اس لیے میں اس ٹیم کا موازنہ پچھلی ٹیموں سے نہیں کرسکتی لیکن اتنا کہوں گی کہ موجودہ ٹیم نے ایک نظریےکے تحت اچھا مقام حاصل کیا ہے، ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔
اداکارہ کے مطابق موجودہ ٹیم نے خود کو ایک زاویے پر رکھ کر پیش کیا ہےاور وہ زاویہ مذہب کا ہےجو کہ ایک اچھی چیز ہے۔
اشنا شاہ کے مطابق موجودہ ٹیم نے جو اپنی امیج ظاہر کی اس میں بھائی چارہ، اللہ کی برتری، اتحاد سب کچھ ہے جو کہ میرے لحاظ اچھی چیز ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ انگلینڈ سے 11 نومبر کو کھیلے گی، اگر سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تو پاکستان انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ جائے گا۔
اگر سری لنکا اور میچ بارش سے متاثر ہوا تو بھی پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلے گی، اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دی تو پاکستان کو انگلینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دینا ہوگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ABUFMiE
No comments:
Post a Comment