جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 26 November 2023

جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا کیا۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9ScxhpW

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();