مال انتطامیہ نے موت کی اطلاع تک نہیں دی، والدہ شاہ زیب - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 26 November 2023

مال انتطامیہ نے موت کی اطلاع تک نہیں دی، والدہ شاہ زیب

کراچی : شاپنگ مال میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے سافٹ ویئر انجینئر شاہ زیب کی والدہ نے کہا ہے کہ مال انتطامیہ نے موت کی اطلاع تک نہیں دی۔

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ مال میں گزشتہ روز ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں سافٹ ویئر انجینئر شاہ زیب اور اس کا دوست اسد بھی جاں بحق ہوا تھا، شاہ زیب کی نماز جنازہ آج لیاقت آباد اور اسد کی نماز جنازہ ملیر کینٹ میں ادا کردی گئی۔

واقعے کے حوالے سے پولیس نے تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان کیا لیکن متوفی کے اہل خانہ نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب کی والدہ نے کہا کہ بیٹے نے 2 ماہ قبل اپنے دوست کے ساتھ مل کر مال میں آفس کھولا تھا۔

متوفی شاہ زیب کی والدہ نے کہا کہ شاپنگ مال انتظامیہ نے ہمیں شاہزیب کی موت کی اطلاع تک نہیں دی، جو سراسر ظلم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹیاں بنانے سے انصاف نہیں ملے گا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا یقین نہیں ہے۔

یاد رہے کہ راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آگ لگنے کا مقدمہ کے الیکٹرک سمیت دیگر ادارے کیخلاف تھانہ شارع فیصل میں سب انسپکٹر صدر الدین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں مجرمانہ غفلت، قتل بالسبب، نقصان رسائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق عمارت میں آگ بجھانے کے حفاظتی آلات موجود نہیں تھے، ہنگامی اخراج کا راستہ بھی نہیں تھا، قوی شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، تاہم تحقیقات کے نتیجے میں آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/esLQnWH

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();