فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کا جھکاؤ دیکھ لیں تو سمجھ آرہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت بنے گی، پیپلزپارٹی کے ہاتھ سے بلوچستان بھی نکل گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں حکومت بنا لےگی۔ پی ڈی ایم میں سب نے مزے لیے لیکن ملک تباہ ہوگیا، انھوں نے اپنے کیسز ختم کیے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ چاہے روٹی، کپڑا، احتساب کا نعرہ لگانے والے ہوں ملک کو کچھ نہیں دیا۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہ گھڑی کے اگر 5 کروڑ چیئرمین کو ملے تو 25 کروڑ ہاتھ دھونے والوں کو ملے۔ پی ٹی آئی مزید حکومت میں رہتی تو ن لیگ، پی پی کےکرپشن کا ریکارڈ توڑ دیتے،
سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ نوازشریف کی حکومت مدت پوری کرے۔ نوازشریف کی حکومت زیادہ سے زیادہ 12 ماہ ہی چلے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق ابھی سوچ رہا ہوں۔ کسی پارٹی میں تو جا نہیں سکتا حصہ لیا تو آزاد امیدوار کے طور پر لوں گا۔
انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نالائقی کی وجہ سے پی ڈی ایم کو حکومت ملی، شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Tkc65Qp
No comments:
Post a Comment