بھارت میں دیوالی تقریبات کے دوران نوجوان کو موٹرسائیکل پر کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے علاقے تریچی میں دیوالی کی تقریبات کے دوران ایک نوجوان نے موٹر سائیکل پر کرتب دکھایا اور ساتھ ہی پٹاخے بھی چلاتے رہا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ویڈیو میں اس شخص کو اپنی موٹر سائیکل پر پٹاخے لگاتے اور پھر سڑک پر ون ویلنگ کرتے ہوئے انہیں آگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد، مقامی پولیس نے انسٹاگرام پیج کا نام ’ڈیول رائڈر‘ استعمال کیا، جس کا ویڈیو میں ذکر کیا گیا ہے، تاکہ موٹر سائیکل کے مالک کو ٹریک کیا جاسکے اور پھر اسے گرفتار کیا جاسکے۔
எவனோ ஒருத்தன் ஆரம்பிச்சி வச்சான், இப்ப நிறைய பேரு இதே மாதிரி பைக்ல வெடி கட்டி வீடியோ போட ஆரம்பிச்சிட்டானுக. pic.twitter.com/cpofhXjV6W
— (@Lollubee) November 12, 2023
پولیس نے کہا کہ اس کے اور دیگر ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 279 (لاپرواہی سے گاڑی پر سوار ہونا)، 286 (دھماکہ خیز مواد کے حوالے سے لاپرواہی برتنا) اور 336 (دوسروں کی ذاتی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والا عمل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں تمل ناڈو میں ایک کار کے ساتھ پٹاخے پھوٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/seVu5IL
No comments:
Post a Comment