بھارت نے بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کو بڑی مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday 18 November 2023

بھارت نے بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کو بڑی مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا

بھارت نے مقامی طور پر آئی ٹی ہارڈویئر تیار کرنے کے لیے ڈیل، ایچ پی، فاکسکن جیسی کمپنیوں کو بڑی مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے 27 کمپنیوں بشمول ڈیل، ایچ پی اور فاکسکن کے حوالے سے سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔ بھارت نے 2 ارب ڈالرز کی مراعتی اسکیم متعارف کروائی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ آئی ٹی ہارڈویئر کو مقامی طور پر تیار کیا جائے۔

وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اشونی ویشنو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمپنیوں سے توقع ہے کہ وہ اس شعبے میں پچاس ہزار ملازمتیں پیدا کریں گی اور مجموعی طور پر 30 ارب بھارتی روپے (360 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کریں گی۔

وزیر نے کہا کہ مقامی مینوفیکچررز جیسے ڈکسون ٹیکنالوجیز اور وی وی ڈی این کے لیے بھی منظوری دی گئی ہے۔

مقامی سطح پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹس کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے مئی میں مراعاتی اسکیم کی ویلیو کو دوگنا کر دیا تھا کیوں کہ اسے پہلے والے پروگرام کے لیے کمپنیز کا ردعمل کچھ خاص نہیں رہا تھا۔

بھارتی حکومت مقامی طور پر تیار کردہ سامان کی سالانہ ہدف سے زیادہ فروخت پر مینوفیکچررز کو کیش بیک کی پیشکش کر رہی ہے۔

عالمی الیکٹرانکس سپلائی چین میں بھارت اپنی جگہ مستحکم کرنا چاہتا ہے اسی مقصد کے تحت یہ اقدامات کیے جارہے ہیں، حکام چاہتے ہیں کہ 2026 تک 300 ارب ڈالرز کی سالانہ پیداوار کا ہدف حاصل کیا جائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IyaSXET

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();