کیا روزانہ لیموں پانی پینا نقصان دہ ہے؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 20 November 2023

کیا روزانہ لیموں پانی پینا نقصان دہ ہے؟

وٹامن سی سے بھرپور لیموں کو جہاں کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہیں اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں لیکن کیا روزانہ لیموں پانی پینا نقصان دہ ہے آئیے جانتے ہیں ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

یہ چھوٹی سی سبزی، جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے، چہرے کی رنگت صاف کرنے، وزن کم کرنے اور ایسے ہی انگنت فوائد کی حامل ہے اسے پانی کے ساتھ استعمال کرنے کے چند فوائد کا ذکر درج ذیل ہے جنہیں جان کر آپ بھی لیموں پانی کو اپنے روزمرہ کے معمول میں شامل کرنا چاہیں گے۔

کیا آپ کو روزانہ لیموں پانی پینا چاہیے؟

ماہرین کے مطابق روزانہ ایک یا دو گلاس لیموں پانی پینا صحت کے لیے مفید ہے۔ تاہم، اگر آپ کو معدے کے مسائل ہیں جیسے ایسڈ ریفلوکس، تو یہ پانی ان علامات کو بڑھا سکتا ہے، ساتھ ہی یہ دانتوں کے اینامل کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچا سکتا ہے۔اوراس طرح لیموں کے پھل کے لیے حساسیت پیدا ہو سکتی ہے۔ اس لیے جب بھی لیموں پانی کا استعمال کریں اس کی تاثیر کو کم کے لیے اس میں دیگر پھل اور سبزیوں کو بھی شامل کریں۔

تاہم لیموں پانی کی تیاری کے وقت لیموں کو چھلکوں سمیت ڈالنے سے گریز کریں، کیونکہ ان پر کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا جاتا ہے اور بہتر صفائی نہ ہونے کی صورت میں یہ کچھ لوگوں کے لیے سوزش اور گردے کے مسائل جیسے جوڑوں کے درد کا باعث بن سکتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uKNykFx

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();