آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2 وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، جس کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہوگئے، مشتعل افراد نے ٹرام، بس اور کئی گاڑیوں کو نذر آتش کرکے جبکہ متعدد دکانوں کو بھی لوٹ لیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلن کے سٹی سینٹر میں چاقو کے حملے میں پانچ برس کی بچی اور ایک خاتون سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا گیا تھا۔
اسکول کے باہر ایک اور واردات میں چھ برس کی بچی اور پانچ برس کے بچے کو چاقو مار کر شدید زخمی کردیا گیا، چاقو حملے میں مبینہ طور پر ایک شخص کو ملوث قرار دیا گیا ہے جو زخمی حالت میں اسپتال میں ہے۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی، جس پر قابو پانے کے لئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
دوسری جانب بھارت کے شہر ممبئی کے ایک علاقے سے اتوار کی صبح ایک لاوارث سوٹ کیس سے ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جو ٹی شرٹ اور ٹریک پینٹ میں تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے مضافاتی علاقے کرلا میں 19 نومبر کو ایک نامعلوم خاتون کی لاش سوٹ کیس سے ملی ہے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لاش 20 سے 25 سالہ خاتون کی ہے، وہ جس سوٹ کیس میں بند تھی وہ ایک شخص کو سی ایس ٹی روڈ کے نزدیک پل کے نیچے ملا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے کوئی آثار نہیں دکھائی نہیں دیے ہیں، خاتون کے جسم پر کوئی زخم بھی نہیں دیکھا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KCG4kdl
No comments:
Post a Comment