اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ مکمل - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday 23 November 2023

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ مکمل

اسرائیل اورحماس کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کاتبادلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ غزہ پرآج فلسطینی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے بمباری نہیں ہوگی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل چار دن کیلیے بمباری بند کرنے پر رضا مند ہوگیا ہے، معاہدے کے تحت پہلے دن 13 اسرائیلی، جبکہ 39 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

قیدیوں کی رہائی یومیہ بنیاد پرمرحلہ وار ہوگی، جنگ میں وقفہ صبح سات بجے سے شروع ہوجائے گا اور قیدیوں کی رہائی شام چاربجے شروع ہوگی۔ جنگ بندی کا اطلاق صرف غزہ کی پٹی پرہوگا۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ مجید الانصاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ کے وقت کے مطابق 4 بجے سہ پہر (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے) تک حماس کے پاس موجود 13 اسرائیلی یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے یرغمالیوں کو اکٹھے رہا کیا جائے گا، مزید یہ کہ روزانہ کی بنیاد پر یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور 4 دنوں میں مجموعی طور پر 50 یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ جنگ بندی ابتدائی چار دنوں سے زیادہ اس وقت تک جاری رہ سکتی ہے جب تک عسکریت پسند روزانہ کم از کم 10 یرغمالیوں کو رہا کریں گے۔

قطر کا حماس اسرائیل جنگ سے متعلق اہم اعلان

ایک فلسطینی ذریعے نے کہا ہے کہ رہائی کا دوسرا مرحلہ نومبر کے آخر تک 100 یرغمالیوں کو آزاد کرنے کی صورت میں ہو سکتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JD2KMQf

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();