بھارت کیخلاف پاکستانی بولر کے جشن منانے کی ویڈیو وائرل - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 10 December 2023

بھارت کیخلاف پاکستانی بولر کے جشن منانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے طویل القامت فاسٹ بولر محمد ذیشان نے بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ میں چار وکٹیں لے کر اپنی صلاحیتوں کی ایک اور مثال پیش کی ہے۔

چھ فٹ 8 انچ کے بولر نے بھارت کے خلاف 4 وکٹیں لے کر قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی وکٹوں میں سب سے زیادہ قابل ذکر ہندوستان کے نمبر 3 بلے باز رودرا میور پٹیل کو آوٹ کرنا تھا۔ ذیشان نے پٹیل کو آف اسٹمپ کے باہر جاتی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ کروایا۔

https://www.youtube.com/clip/UgkxyyzRPtUTvhB5kkNPbfWe4JNbJtuj0pHt

وکٹ لینے پر ذیشان کا جشن دیدنی تھا انہوں نے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ ان کے جشن منانے کا انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھی پسند آیا۔

 پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹارز نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے چاروں شانے چت کردیا۔ گرین شرٹس نے باآسانی بھارت کو باآسانی 8 وکٹوں کی ہزیمت سے دوچار کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/A26gRHu

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();