سعودی عرب اور یو اے ای میں سونے کے نرخ کم ہوگئے - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 11 December 2023

سعودی عرب اور یو اے ای میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

جدہ / دبئی : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی اور یو اے ای کی گولڈ مارکیٹ میں فی گرام سونا سستا ہوگیا جس کے بعد زیورات کی خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر 11 دسمبرکو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں کمی سامنے آّئی ۔

عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 210.58 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ اتوار کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 211.46 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

saudi

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 240.66 ریال، 22 قیراط ایک گرام 220.61 اور 18 قیراط 180.61ریال رہی ہے۔

مملکت میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,021.55 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,117.82 ریال جبکہ 24قیراط کی گنی 2,310.10 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 242,345.62 ریال میں دستیاب رہا۔

متحدہ عرب امارات :

الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں زیورات کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ سونے کے نرخوں میں کمی سے زیورات کی طلب میں بہتری پیدا ہونے لگی ہے۔

حالیہ ایام کے دوران سیاحوں کی طرف سے زیورات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ سونے کے سکے اور بسکٹ بھی خریدے جا رہے ہیں۔

ماشو شوروم کے مینجر کا کہنا ہے کہ سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاو سے ابھی عام صارفین زیورات کی خریداری کا فیصلہ نہیں کرسکے ہیں۔

gold

ایک اور شو روم کے مینجر نے کہا کہ سونے کے نرخوں میں کمی سے زیورات خریدنے والوں کو حوصلہ ملا ہے۔

امارات میں گزشتہ ہفتے کے آخر کے مقابلے میں رواں ہفتے میں چوبیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 242.75 درہم ہو گئی۔ 4.25 درہم کی کمی ہوئی ہے۔

22قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 224.72 درہم ہو گئی۔ 3.75 درہم کمی واقع ہوئی۔21قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 3.75 درہم کی کمی کے ساتھ 217.75 درہم ہو گئی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 2.05 درہم کی کمی سے 186.5 درہم رہی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fqc84dA

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();