بجلی صارفین کو ایک اور زوردار جھٹکا لگانے کی تیاری کر لی گئی۔ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافےکی درخواست دے دی جس پر نیپرا 27 دسمبر کو سماعت کرےگا۔
اضافےکی منظوری سےبجلی صارفین پر40 ارب کابوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ نومبر میں 7 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 44 پیسے رہی۔
پانی سے 36.50 فیصد، مقامی کوئلے سے 13.8 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نومبر میں درآمدی کوئلے سے 6.44 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے9.21، درآمدی ایل این جی سے10.57 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔
نومبر میں جوہری ایندھن سے20.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lynMbD1
No comments:
Post a Comment