آئی فون 16 میں کون سے نئے ڈیزائن متعارف کیے جائیں گے؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 18 December 2023

آئی فون 16 میں کون سے نئے ڈیزائن متعارف کیے جائیں گے؟

معروف امریکی کمپنی ایپل کے آئی فون 16 کے نئے ماڈل متعارف کرانے میں کم از کم نو ماہ کا عرصہ باقی ہے  تاہم اس حوالے سے کچھ معلومات زیرگردش ہیں کہ یہ ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہوں گے؟ 

اطلاعات کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز تو آئندہ سال ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہوں گے؟۔

ملنے والی تازہ معلومات کے مطابق آئی فون 16 بڑی تبدیلیاں لائے گا، جس میں ایپل کو آئی فون 16 پرو کے سائز کو 6.3 انچ تک اور آئی فون 16پرو کے سائز کو 6.9 انچ تک بڑھانے کی توقع ہے، سائز کی تبدیلیاں صرف آئی فون 16 پرو ماڈلز تک محدود ہوں گی، تاہم آئی فون 16 ماڈلز کا سائز آئی فون 15 ماڈلز جیسا ہی رہے گا۔

iPhone 16

اس حوالے سے میک ریومرز کی رپورٹ میں آئی فون 16 کے ممکنہ ڈیزائن کے پروٹو ٹائپ خاکے جاری کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا کہ اگلے سال کے بیسک آئی فون ماڈل کے لیے ایپل کی جانب سے بیک ڈیزائن اور بٹنوں میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے لیے کمپنی کی جانب سے 3 ڈیزائنز پر غور کیا جا رہا ہے جن کے خاکے رپورٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔

سبزی مائل پیلے رنگ کے پہلے ڈیزائن میں بیک پر آئی فون ایکس جیسا کیمرا سیٹ اپ نظر آرہا ہے۔

گلابی اور سیاہ رنگ کے ڈیزائنز میں کیمرا سیٹ اپ دیکھنے میں ایک جیسا ہی لگ رہا ہے، مگر تینوں ڈیزائنز میں والیوم کنٹرولز کے ساتھ ساتھ ایکشن بٹن کا اضافہ بھی نظر آرہا ہے۔

آئی فون

خیال رہے کہ آئی فون 15 سیریز میں ایکشن بٹن صرف پرو ماڈلز میں دیا گیا تھا مگر اگلے سال یہ تمام ڈیوائسز کا حصہ بن سکتا ہے۔

سیاہ رنگ کے ڈیزائن میں ایک نیا کیپچر بٹن بھی پاور بٹن کے نیچے نظر آ رہا ہے۔ یہ نیا بٹن ممکنہ طور پر کیمرے کے لیے استعمال ہوگا۔

Header

آئی فون 16 سیریز کے چاروں ماڈلز میں ایپل کے اے 18 پراسیسر کو دیے جانے کا امکان ہے جبکہ آئی او ایس 18 بھی اس کا حصہ ہوگا۔ البتہ اس سیریز کے فونز میں بڑی ہارڈ وئیر تبدیلیاں کیے جانے کا امکان نہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MCj2D8g

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();