ٹانک : پولیس لائنز پر دہشت گردوں کا حملہ ، ایک اہلکار شہید، حملہ آور ہلاک - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday 14 December 2023

ٹانک : پولیس لائنز پر دہشت گردوں کا حملہ ، ایک اہلکار شہید، حملہ آور ہلاک

ٹانک : پولیس لائنز پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائنز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، ڈی پی اوٹانک افتخارعلی بھی پولیس لائنز پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے 12 دسمبر کو علی الصبح چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے درابن میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا تھا تاہم چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو پوسٹ سے ٹکرا دیا اور ساتھ ہی خودکش حملہ بھی کیا گیا۔

دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گر گئی، جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، واقعہ میں 23 بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ تمام چھ دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا گیا تھا۔

اس دوران ہی سیکیورٹی فورسز کے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 25 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 27 دہشت گرد مارے گئے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lVCHDQi

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();