شازیل شوکت کی انسٹاگرام تصاویر وائرل - Pakiatani Media News

Breaking

Friday 29 December 2023

شازیل شوکت کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اپنی بہن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شازیل نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختلف ایموجیز بھی بنائیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

شازیل شوکت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

شازیل شوکت ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ’ماریہ‘ کا کردار نبھا رہی ہین جس میں ان کے ہمراہ فاطمہ آفندی، سعد قریشی، سید جبران، دانیہ انور ودیگر شامل ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’من آنگن۔‘ ’سمجھوتہ۔‘ ’تیری راہ میں۔‘ اور ’بے نام۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0CYtv7e

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();