قطری سفیر عالیہ احمدسیف الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مقصد انسانی امداد کو روکنا فلسطینیوں کو بھوکا مارنےکی پالیسی ہے۔
قطری سفیر عالیہ احمدسیف الثانی کاسلامتی کونسل سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اسرائیل اپنی مسلسل جارحیت کےلیےقانونی طور پر ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے ہزاروں معصوم شہری شہید ہوئے اسرائیلی نےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور بچوں تک کو شہید کیا ہے اسرائیل کا مقصدانسانی امداد کو روکنا فلسطینیوں کو بھوکا مارنےکی پالیسی ہے۔
عالیہ احمدسیف الثانی نے کہا کہ جنگ بندی کےخاتمے اور اسرائیلی حملوں میں اضافے پر افسوس ہےجس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور متعدد انسانی اور اقوام متحدہ کی تنظیموں کے کام کو روک رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عرب گروپ کی جانب سے دشمنی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، جنگ بندی اور غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی کامطالبہ کرتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7S8E0Dk
No comments:
Post a Comment