سبینا سید کی انسٹاگرام تصاویر وائرل - Pakiatani Media News

Breaking

Friday 8 December 2023

سبینا سید کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سبینا سید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا سید نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سبینا سید نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لباس کی مناسبت سے پھول کی ایموجی بنائی۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

سبینا سید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

سبینا سید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں ’کشمالہ‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’میں‘ کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، عائزہ خان، اعجاز اسلم، ازیکا ڈینئل‘ عثمان پیرزادہ، نمیر خان، شہزاد نواز، علیزے رسول، آغا مصطفیٰ ودیگر شامل ہیں۔

’میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/voD3bc1

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();