حریم فارق نے اپنی شادی کے حوالے سے سچ بتا دیا! - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 4 December 2023

حریم فارق نے اپنی شادی کے حوالے سے سچ بتا دیا!

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فارق نے اپنی شادی کے حوالے ایک انٹرویو میں سچ بتادیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ میں نے انٹرنیٹ پر پڑھا تھا کہ اس سال جولائی میں آپ کی شادی ہوئی تھی، اس لیے آپ کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ اس پر حریم نے اپنا سرپکڑ لیا اور منہ جھکا کر مسکرانے لگیں۔

حریم فارق نے کہا کہ اگر میرے والدین اس وقت یہ انٹرویو دیکھ رہے ہوں گے تو انھیں ہارٹ اٹیک آنے کا خدشہ ہے، وہ مجھ سے پوچھیں گے کہ تم نے شادی کب کی ہے؟

انھوں نے کہا کہ میری کوئی شادی نہیں ہوئی۔ انٹرنیٹ پر بعض دفعہ بہت ہی عجیب و غریب مواد اور پریشان کن مواد اپ لوڈ کردیا جاتا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اسے صحیح بھی نہیں کرسکتے۔

میزبان نے پوچھا کہ اس چیز کو صحیح کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا، اس کے جواب میں حریم فاروق کا کہنا تھا کہ میں ایک چیز کو درست کرنے جاؤں گی تو اس کے جواب میں دس چیزیں اور آئیں گی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے انٹرویو میں طلاق پر بھی گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں طلاق کے حوالے سے اکثر خواتین کو اپنے حقوق کا نہیں پتا۔

حریم کا کہنا تھا کہ مجھے ایکٹنگ اور پروڈکشن دونوں چیزیں پسند ہیں۔ یہ کسی نشے کی طرح ہیں جو آپ بار بار استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ہر بار یہ سوچتے ہیں کہ اداکاری یا پروڈکشن نہیں کریں گے تاہم آپ پھر بھی ایسا ضرور کرتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TXVI9l

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();