اسلام آباد میں پڑوسیوں نے فائرنگ کرکے میاں اور بیوی کو قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں پڑوسیوں کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچی بھی زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق میاں بیوی کی شناخت عاصم لانگ اور ردا نور کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راستے کے تنازع پر پڑوسیوں نے فائرنگ کی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد ایس ایس پی آپریشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں سپر اسٹور کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد تھانہ سبزی منڈی پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی تھیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی تھے اور ان کے ساتھ دو سال کا بچہ بھی تھا جو محفوظ رہا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6e5DsN0
No comments:
Post a Comment