نیلم منیر کے ساتھ یہ بچی کون ہے؟ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کردی - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 11 December 2023

نیلم منیر کے ساتھ یہ بچی کون ہے؟ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کردی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نیلم منیر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کم عمر بچی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نیلم منیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’میری شہزادی کے ساتھ یہ میری بھانجی پریشے ہے۔‘

اداکارہ کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور گانا ’جانِ تمنا، جانِ ادا‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

نیلم منیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 7.2 ملین سے زائد ہے، اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

نیلم منیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی کا مرکزی کردار نبھایا تھا، دیگر کاسٹ میں سمیع خان، شجاع اسد، گل رعنا، جاوید شیخ ودیگر شامل تھے۔

اس سے قبل نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mQNgSc

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();