نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، راہ گیر خاتون جاں بحق - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 11 December 2023

نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، راہ گیر خاتون جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیو کراچی کے علاقے اللہ والی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کی زد میں آکر راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون شوہر اور بچوں کے ہمراہ میڈیکل اسٹور آئی تھی۔

شوہر کا کہنا ہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گولی اہلیہ کو لگی، مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو ابو طالب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، روکنے پر شاہین فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سے دو پستول، تین موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت شاہد پلمبر کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sj1DQzl

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();