کھانے میں نمک کی کتنی مقدار ضروری ہے؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday 6 December 2023

کھانے میں نمک کی کتنی مقدار ضروری ہے؟

نمک ہماری خوراک میں سوڈیم کلورائیڈ کا سب سے بنیادی ذریعہ ہے، اس سے خلیے ٹھیک سے کام کرتے ہیں اور جسم میں موجود الیکٹرو لائٹس متوازن رہتے ہیں اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

ہمیں یومیہ بنیادوں پر کتنا نمک کھانا چاہیے؟ یہ وہ سوال ہے جو اکثر ہمارے ذہن میں آتا ہے، اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صرف چینی کی زیادہ مقدار ہی انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ہے لیکن یہ بات بھی ذہن نشین کرلیں کہ ایک حد سے زیادہ نمک کی مقدار بھی ہمارے جسم کو کئی مہلک بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے۔

نمک

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک بالغ شخص کو روزانہ صرف ایک چمچ نمک کا استعمال کرنا چاہیے، لیکن اس کے برعکس ہم لوگ اپنی غذا میں اس سے دگنا نمک استعمال کرتے ہیں۔

کسی بھی عمر میں زیادہ نمک کھانے سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے، اس کے علاوہ آپ کی خوراک میں بہت زیادہ نمک ہونے کے دیگر سنگین خطرات بھی ہیں۔

نمک کی ذیادتی سے امراضِ قلب، گیسٹرک کینسر کے علاوہ دماغ میں خون کی روانی پر منفی اثر پڑسکتا ہے یعنی دماغ کی کوئی رگ پھٹ سکتی ہے یا خون کے لوتھڑے یا بلڈ کلاٹس بن سکتے ہیں۔

Salt

لیکن دوسری جانب خوراک میں نمک کی مقدار کم کرنے سے بلڈ پریشر کی سطح بہتر ہوتی ہے اور فالج سمیت ان دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے میں نمک کا شامل نہ کیا جانا یا اس کا کم سے کم استعمال قلبی مسائل اور فالج کے خطرات کو 20 فی صد تک کم کر سکتا ہے جبکہ اس سے قبل کی گئی ایک تحقیق میں اس بات کا تعین کیا جاچکا ہے کہ کھانے میں نمک کا اضافہ قلبی امراض اور اچانک موت کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/miToHel

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();