تیز رفتار رکشے سے باہر لٹک کر اسنٹ دکھانے والا شخص سڑک سے گزرتے سائیکل سوار سے جا ٹکرایا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارت میں آئے دن ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس میں منچلے سڑک پر عجیب و غریب حرکت کرتے دکھائی دیتے ہیں، جہاں انھیں نہ اپنی فکر ہوتی ہے نہ ہی کسی راہ گزر کی۔ رکشے پر بلا وجہ اسٹنٹ دکھانے والے شخص نے بھی اپنی کرتب بازی سے سائیکل سوار کو زخمی کردیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہلی کے ایک پل پر تیز رفتار آٹو رکشہ سے لٹکا ہوا ایک شخص کرتب بازی کررہا ہے۔ اسی دوران وہ ایک سائیکل سوار سے ٹکرا گیا۔
اچانک مذکورہ شخص کے ٹکرانے کے باعث سائیکل سوار بری طرح گرگیا اور حیرانی سے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا اندازہ کرنے کی کوشش کرنے لگا۔
مذکورہ ویڈیو شمالی دہلی کے مصروف پل کی ہے جہاں ہیوی ٹریفک کے درمیان مذکورہ شخص رکشے پر بندر کی طرح لٹک کر کرتب دکھا رہا تھا۔
ایک بائیکر جو اس وقت پل پر محو سفر تھا اس کے ہیلمٹ کیم پر مذکورہ وقعے کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی، اس میں واضح ہے کہ کس طرح اسسٹنٹ کرنے والا سائیکل سوار سے ٹکرایا اور وہ بری طرح زمین پر گر پڑا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سٹی پولیس نے رکشے کو قبضے میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کخلاف چالان کاٹتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دہلی ٹریفک پولیس نے آٹو رکشہ کو ضبط کرلیا ہے اور موٹر وہیکل ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کُل 32,000 روپے کا چالان جاری کیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uZLk4EO
No comments:
Post a Comment