اختلافات برقرار لیکن اسرائیل اور حماس جنگ بندی کیلیے تیار ہیں، مصر - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 17 December 2023

اختلافات برقرار لیکن اسرائیل اور حماس جنگ بندی کیلیے تیار ہیں، مصر

مصر کا کہنا ہے کہ اختلافات برقرار ضرور ہیں لیکن اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

دو مصری سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیل اور حماس دونوں ہی ایک نئے سرے سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں حالانکہ اس پر عمل درآمد کیسے کیا جائے گا اس پر اختلافات برقرار ہیں۔

ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ حماس یرغمالیوں کی فہرست کو یکطرفہ طور پر رہا کرنے پر اصرار کر رہی ہے، اور مطالبہ کر رہی ہے کہ اسرائیلی افواج پہلے سے طے شدہ خطوط پر پیچھے ہٹ جائیں۔

جبکہ اسرائیل نے حماس کی فہرست ترتیب دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے جنگ بندی کا وقت اور دورانیہ طے کرنے کے لیے ایک ٹائم لائن اور فہرست دیکھنے کے لیے کہا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اسرائیل نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g0JGHz3

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();