اسرائیلی قیدیوں کو غزہ میں ادویات پہنچانے کا معاہدہ طے - Pakiatani Media News

Breaking

Friday 12 January 2024

اسرائیلی قیدیوں کو غزہ میں ادویات پہنچانے کا معاہدہ طے

اسرائیل نے غزہ میں قیدیوں کو ادویات پہنچانے کے لیے قطر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے قطر کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت غزہ میں قیدیوں کو ادویات کی ترسیل کی اجازت دی جائے گی۔

اسرائیلی نیوز آؤٹ لیٹ والا اور رائٹرز نیوز سروس نے اس معاہدے کو رپورٹ کیا ہے۔

رائٹرز نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ دوائیں "اگلے چند دنوں میں” قیدیوں کو پہنچائی جائیں گی۔

دوسری جانب غزہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ادویات کی کھیپ غزہ پٹی تک پہنچ گئی ہے۔ مائی الکائلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے 20 لاکھ ڈالر مالیت کی ادویات کی کھیپ مصر سے غزہ پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیسیف کے تعاون سے خریدی جانے والی پولیو ویکسین اور دیگر ادویات جلد غزہ میں داخل ہوں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XIjfayd

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();