دانت میں تکلیف ہو یا بدہضمی : پودینے میں پوشیدہ 6 حیران کن فائدے - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 25 February 2024

دانت میں تکلیف ہو یا بدہضمی : پودینے میں پوشیدہ 6 حیران کن فائدے

پودینہ ذائقہ میں خوشگوار اور اس کی خوشبو مرغوب ہوتی ہے، جس کی وجہ سے لوگ اسے مصالحہ جات اور چٹنیوں وغیرہ میں شامل کرتے ہیں، اس کے پتوں کا رنگ ہرا سیاہی مائل ہوتا ہے۔

پودینہ نہ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ ایک اچھا ماؤتھ فریشنر بھی ہے اس کو کھانے سے سانسیں بھی مہک جاتی ہیں اور منہ کی بو بھی دور ہوجاتی ہے۔

پودینہ معدہ اور کئی امراض میں اکسیر ہے، یہی نہیں دانت کے درد میں بھی اس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔

پودینے کے پتے فائدہ مند کیوں؟

پودینے میں پوٹاشیم، میگنیشئم، کیلشئم، فاسفورس، فولیٹ، آئرن، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو صحت کے مسائل، جسمانی تازگی اور خوبصورتی کو بھی بڑھانے کے لئے مفید ہے۔

منہ اور دانتوں کے مسائل :

منہ کے چھالے ہوں یا دانتوں میں تکلیف، مسوڑوں کی سوزش ہو یا گلے کی خرابی پودینے کی تازگی آپ کو ان مسائل میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس لیے اسے روزانہ کھانوں میں ضرور شامل کریں۔

سر درد اور متلی :

پودینے کے چند پتوں کو سونگھ لینے سے سر درد اور متلی بھی ختم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اس کی پتیوں کے تیل کی مالش بھی بالوں میں کر سکتے ہیں۔

عمل تنفس :

پودینہ ہمارے عمل تنفس اور سانس کے مسائل میں بھی فائدہ مند ہے، روزمرہ کے کھانوں میں اس کا استعمال رکھیں ساتھ ہی آدھا گلاس نیم ٹھنڈا پودینے کا پانی پینا بھی اس مسئلے کے حل میں مفید ہے۔

بد ہضمی :

اس کے پتوں کا استعمال کھانا جلدی ہضم کرنے اور بدہضمی کے مسائل سے بچاتا ہے اور معدے کو تقویت بخشتا ہے۔ اس کے پتوں کو سکھا کر پیس لیں اور روزانہ کھانے کے بعد آدھا چمچ پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔ یہ بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس لئے کھانوں میں اس کا زیادہ استعمال رکھیں۔

پیٹ کے کیڑے :

پودینے میں شامل فولیٹ پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کا کام کرتے ہیں اور آنتوں کی صفائی میں بھی مفید ہے۔ اس میں آپ پودینے کا جوس بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اس کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔

کولیسٹرول :

پودینے میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کی طاقت ہوتی ہے جو کہ وزن بڑھنے اور اضافی چربی کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے لئے آپ ناشتے سے آدھا گھنٹہ بعد اس کا جوس بنا کر پی لیں اور متوازن غذا لازمی استعمال کریں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qonDiza

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();