وزیراعظم کے چناؤ اور دیگر مراحل طے کرنے کی تفصیلات - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday 13 February 2024

وزیراعظم کے چناؤ اور دیگر مراحل طے کرنے کی تفصیلات

وزیراعظم کے چناؤ اور دیگر مراحل طے کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس انتخابات کے 21ویں دن طلب کیا جائے گا۔ انتخابی نتائج کے بعد وزیراعظم کے چناؤ سمیت دیگر مراحل طےکیےجائیں گے۔

آرٹیکل 92ٹو کے تحت الیکشن کے 21ویں روز قومی اسمبلی اجلاس بلایا جائےگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے وزارت پارلیمانی امور سمری تیار کرے گی۔

وزیر اعظم قومی اسمبلی کا اجلاس بلانےکی سمری صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔ صدر آرٹیکل 48 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی اجلاس بلائیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں قومی اسمبلی نے نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد ارکان وزیراعظم کا چناؤ کریں گے۔

وزیراعظم کی حلف برداری کے انتظام کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ صدر کو خط ارسال کرے گا۔ آرٹیکل 91فائیو کے تحت صدر نئے وزیراعظم سےحلف لیں گے۔ وزیراعظم کے چناؤ کے بعد وفاقی وزرا، وزرائےمملکت کا تقرر کیا جائےگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dPiwGBz

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();