اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں تبریز کا کردار نبھانے والے حارث وحید نے سیٹ سے اپنی منگنی کی ویڈیو شیئر کردی۔
ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی (شہرام)، عائزہ خان (ماہ نور)، نوال سعید (گل زیب)، مریم نفیس، سویرا ندیم، حارث وحید (تبریز)، صرحا اصغر، عماد عرفانی، زینب قیوم، نور الحسن ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔
گزشتہ دنوں جان جہاں کی 20ویں قسط شیئر کی گئی جس میں حارث وحید اور صرحا اصغر کی منگنی دکھائی گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
حارث وحید نے بھی ڈرامے کے سیٹ سے اپنی منگنی کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں حمزہ علی عباسی، رضا طالش، صرحا اصغر، سویرا ندیم، اور مریم نفیس سمیت دیگر کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے اور ڈرامے میں ان کے کردار کی تعریف کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ جان جہاں کو ہر جمعہ اور ہفتہ کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/40lD6US
No comments:
Post a Comment