امریکی صدر جوبائیڈن اور قطر کے شیخ تمیم نے غزہ جنگ بندی کے معاہدے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
امریکی صدر نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے فون پر بات کی اور دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم چھ ہفتوں کے دوران فوری اور پائیدار جنگ بندی ہو جائے گی۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور جنگ بندی سے امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جایا جائےگا۔
بیان کے مطابق بائیڈن اور شیخ تمیم نے آج شمالی غزہ میں ہونے والے المناک اور تشویشناک واقعے پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں اسرائیلی افواج نے انسانی امداد کے حصول کے لیے آنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس میں درجنوں افراد شہید ہوئے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس واقعے نے جلد از جلد مذاکرات کو ختم کرنے اور غزہ میں انسانی امداد کے بہاؤ کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6vHV9Jg
No comments:
Post a Comment