اکشے کمار نے ڈپریشن سے کیسے بچایا؟ ویویک اوبرائے نے بتا دیا - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 2 March 2024

اکشے کمار نے ڈپریشن سے کیسے بچایا؟ ویویک اوبرائے نے بتا دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک اوبرائے کا کہنا ہے کہ ڈپریشن میں چلا گیا تھا اس دوران اکشے کمار نے میری مدد کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ویویک اوبرائے نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنے کیریئر کے دوران پیش آئے ناخوشگوار لمحات کا ذکر کیا اور بتایا کہ اکشے کمار نے ان کی مدد کس طرح کی۔

ویویک اوبرائے نے کہا کہ میرا کیریئر تقریباً ختم ہوچکا تھا اس وقت اکشے کمار سپر اسٹار تھے مجھے فون کیا اور پوچھا کہا ہو میں نے گھر پر ہوں پوچھنے لگے کیا کررہا ہے میں نے کہا کچھ نہیں بہت پریشان ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ آدھے گھنٹے بعد اکشے کمار میرے گھر آگئے میں انہیں دیکھ کر حیران رہ گیا کہنے لگے ہاں تجھ سے بات کرنی ہے بتاؤ زندگی میں کیا مسئلے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکشے نے میرے مسائل بڑے تحمل سے سنے پھر کہنے لگے اس سب کا میں کچھ نہیں کرسکتا  نہ لابی سے لڑسکتا ہوں پر تجھے مثبت مائنڈ سیٹ کے لیے یہ کہوں گا کہ یہ اتنے سارے شوز چل رہے ہیں تیرے اتے سارے بلاک بسٹر گانے ہوچکے ہیں میں شوٹنگ میں مصروف ہوں تو یہ شوز نہیں کرسکتا تجھے یہ شوز دے دیتا ہوں تو کرلے۔

ویویک اوبرائے نے بتایا کہ کون ایسے کرتا ہے اس سے میں اسٹیج پر آیا اور لوگوں کی محبت ملی، مثبت سوچ آگئی، پیسے آئے اور میں ان سب سے باہر نکل آیا۔

اداکار نے بتایا کہ اگر اکشے کمار کی کوئی فلم آرہی ہے تو میرا فرض یہ بنتا ہے کہ اس نے میری مدد کی تو میں اس کے لیے دعا گو رہوں کہ فلم اچھی چلے انہیں کامیابی ملے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی ہم ابوظبی مندر میں ملے تو میں نے اکشے کو گلے سے لگالیا کیونکہ وہ پیار اب بھی ہے کیونکہ انہوں نے اس وقت میں میری مدد کی تھی جب میں گر چکا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/B1LdiGw

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();