ایم کیو ایم کی جانب سے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو ووٹ دینا ہے یا نہیں آج بھی مشاورت نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کی تحلیل کے باعث اب صدارتی انتخاب میں ووٹ کس کو دینا ہے اختیار تین رکنی مذاکراتی کمیٹی کو دے دیا گیا ہے۔
اب تین رکنی مذاکراتی کمیٹی صدارتی انتخاب کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کل دوبارہ اسلام آباد روانہ ہوگی۔
کمیٹی کی کل ن لیگ سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے جس میں وفاقی کابینہ میں شمولیت ، وزارتوں سمیت اہم امور کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ
رابطہ کمیٹی کو تنظیمی بے ضابطگیوں ، آڈیو لیکس کے باعث تحلیل کیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا مقصد کمیٹی کی تعداد کو بھی کم کرنا تھا ۔ موجودہ رابطہ کمیٹی 80 سے زائد ارکان پر مشتمل تھی۔
رابطہ کمیٹی کے بعد سی او سی ، ڈسٹرکٹ اور ٹائون کمیٹیاں بھی تحلیل کی جائیں گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cnVtXiE
No comments:
Post a Comment