شیطان نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر کتنی کمائی کی؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday 9 March 2024

شیطان نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر کتنی کمائی کی؟

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور آر مادھون کی فلم ’شیطان‘ نے ریلیز کے پہلے دن ہی شاندار کمائی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن، آر مادھون اور جیوتیکا اسٹارر ہارر فلم شیطان کو 8 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔

ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق شیطان نے ریلیز کے پہلے دن بھارت میں 14.5 کروڑ کا بزنس کیا ہے جبکہ دنیا بھر سے فلم نے 25.70 کمائی کی ہے۔

وکاس بہل کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم شیطان میں جانکی بودی والا ودیگر بھی شامل ہیں۔

ریلیز کے دوسرے روز شیطان کے ایک لاکھ 95 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جن کی قیمت 4.90 کروڑ بنتی ہیں، فلم کو رندیپ ہدا اور ایلینا ڈٰ کروز کی فلم ’تیرا کیا ہوگا لولی‘ سے مقابلے کا سامنا ہے۔

اجے دیوگن نے آخری بار اداکارہ تبو کے ساتھ فلم ’بھولا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس نے پہلے دن باکس آفس پر 11 کروڑ کمائے تھے جبکہ فلم 90 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

اجے دیوگن کی فلم دریشم ٹو نے 239 کروڑ کا بزنس کیا تھا جسے باکس آفس پر ہٹ قرار دیا گیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pdwetVQ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();