نوازشریف کو چین کی کمیونسٹ پارٹی نے مدعو کیا ہوگا، مفتاح اسماعیل - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 22 April 2024

نوازشریف کو چین کی کمیونسٹ پارٹی نے مدعو کیا ہوگا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نوازشریف کو چین کی کمیونسٹ پارٹی نے نجی دورے پر مدعو کیا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دونوں ممالک میں باضابطہ معاہدے وزیراعظم کی موجوگی میں ہی ہوسکتے ہیں، ہماری خارجہ پالیسی کا محور یہ ہوتا ہے کہ اگلا کون سا ملک قرض دے سکتا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈز پر نظرثانی کے بغیر کوئی اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتی۔ صوبوں کو پیسے دینے کی وجہ سے وفاق کنگلا ہوا، اس وجہ سے آج مہنگائی ہے.

انھوں نے کہا کہ موجودہ مالی حالات کی بڑی وجہ این ایف سی ایوارڈز ہیں۔ این ایف سی ایوارڈز کی تنظیم نو نہیں ہوئی تو ملک مزید پیچھے رہ جائےگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کے پاس این ایف سی ایوارڈز سے متعلق نظرثانی کا واضح مینڈیٹ نہیں ہے۔ پاکستان کو بچانا ہے تو ریاستی قوتوں کو این ایف سی ایوارڈز کی تبدیلی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ ریاستی قوتوں کو این ایف سی ایوارڈز تبدیلی کی ضرورت کا ادراک ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا کےعلاوہ خطے کے دیگر ممالک بھی پاک ایران گیس پائپ لائن کے خلاف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اتنی پابندیوں میں نہیں لگتا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن بن سکتی ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی ڈر ڈر کر چلتی ہے، میرا نہیں خیال گیس پائپ لائن بن سکتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/i7vNfZ0

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();