کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے، فخر زمان - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 25 April 2024

کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے، فخر زمان

قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بیٹر فخر زمان نے کہا کہ ٹی 20 میں چوتھے نمبر پر ہی بیٹنگ کرتا ہوں لیکن کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہارنا اچھا نہیں لگتا لیکن ورلڈ کپ کے لیے کمبی نیشن تیار کررہے ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے اس کی تیاری بھی ضروری ہے، روٹیشن پالیسی کے تحت تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور افتخار احمد نے میچ بنا لیا تھا لیکن فنش نہ کرسکے۔

اس سے قبل بابراعظم نے بیٹنگ لائن میں ناکامی اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مڈل اوورز میں زیادہ رنز نہیں بنا سکے ہمیں 179 رنز کا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا۔

ٹیم میں تبدیلیوں اور نوجوانوں کو موقع دینے پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرز نے زبردست بولنگ کی البتہ انجریز کی وجہ سے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا پڑیں کوشش یہی ہے تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Z2fhkao

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();