تیز رفتار گاڑی چلاکر کرتب دکھانے والے 2 ٹک ٹاکرز گرفتار - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 13 May 2024

تیز رفتار گاڑی چلاکر کرتب دکھانے والے 2 ٹک ٹاکرز گرفتار

کراچی: شارع فیصل پر تیزرفتار گاڑیاں چلاکر کرتب دکھانے والے 2 ٹک ٹاکرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے بتایا کہ غفلت اور لاپروائی سے گاڑیاں چلانے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد مذکورہ دونوں ٹک ٹاکرز کو حراست میں لیا گیا۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ویڈیوز وائرل ہونے پر گاڑیوں کے مالکان کو تلاش کرکے گرفتار کیا گیا، مقدمات شارع فیصل اور مدینہ کالونی تھانے میں درج کیے گئے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے معافی کے مستحق نہیں، گرفتار ڈرائیورز نے اپنی اور دیگر لوگوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cZn4rGV

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();