بھارتی اداکار وکی کوشل سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی لیکن انہیں فلم ’گینگز آف واسع پور کے سیٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے۔
ہدایتکار انوراگ کشیپ نے کپل شرما کے شو کے دوران وکی کوشل کی گرفتاری سے متعلق انکشاف کیا۔
فلم کے اداکار پیوش مشرا نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حیرانی ہوئی کہ انوراگ کشیپ کا کریو ممبر خود کو گرفتاری سے نہ بچا سکا تھا۔
تاہم اس حوالے سے انوراگ کشیپ نے بتایا کہ واسع پور کے دوران وکی کوشل کو ایک مرتبہ جیل جانا پڑا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے بغیر اجازت شوٹنگ کی اور ایک مرتبہ جب ہم شوٹنگ کر ر ہے تھے وہ وہاں پر مافیا کی جانب سے غیرقانونی کان کنی کا عمل جاری تھی اور اس دوران وکی کوشل پکڑے گئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DR2P3os
No comments:
Post a Comment