امریکا نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے میزبان ملک امریکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 میچ کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
ہیوسٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں امریکی ٹیم نے دلچسپ مقابلے میں 6 رنز سےکامیابی سمیٹی۔ بنگلادیشی ٹیم 145 رنز کے تعاقب میں 138 رنز بنا سکی۔
کپتان نجم الحسن 36، شکیب الحسن 30 اور توحید ریدوئے 25 رنز بنا سکے جب کہ امریکا کی جانب سے علی خان نے 3، شیڈلے اور سوربھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
امریکا نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں پر 144 رنز بنائے تھے۔ موننک پٹیل 42، آرون جونز 35، اسٹیون ٹیلر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے ریشادحسین، شریف السلام اور مستفیض الرحمان 2، 2 وکٹیں لے سکے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JlfxzO2
No comments:
Post a Comment