ممبئی: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے اسٹار یش کی آئندہ ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’ٹاکسک‘ میں ایک اور نامور بالی وڈ اداکارہ کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’کے جی ایف‘ کے اداکار یش اپنے آنے والے پروجیکٹ ’ٹاکسک‘ پر کام کر رہے ہیں جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جس کی ہدایت کاری گیتو موہنداس نے کی ہے۔
’ٹاکسک‘ میں بالی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کریں گی جس کیلیے مداح پہلے ہی پُرجوش ہیں اور اب اداکارہ ہما قریشی کو اس میں اہم کردار کیلیے کاسٹ کرنے کی افواہیں ہیں۔
ہما قریشی کو اُس کردار کیلیے کاسٹ نہیں کیا جا رہا جس کیلیے کرینہ کپور کا نام سامنے آیا تھا۔ ہما قریشی کے کردار کے بارے میں بہت سی تفصیلات منظر عام پر آنا باقی ہیں۔
دوسری جانب، ہما قریشی اس وقت اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی تیاری میں مصروف ہیں۔
یش نے گزشتہ سال دسمبر میں انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو کلپ کے ذریعے اس ایکشن فلم کا اعلان کیا تھا، کلپ میں انہیں ٹوپی اور سگار کے دکھایا گیا۔
فلم کو 10 اپریل 2025 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے اور یہاں یش کے مداح پسندیدہ اداکار کو ایک بار پھر ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jIDLy1q
No comments:
Post a Comment