نوشہرہ میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی قتل - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 3 May 2024

نوشہرہ میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی قتل

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ نوشہرہ کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں باپ سے تکرار پر ملزم بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں والدہ، بہن اور چھوٹا بھائی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رواز فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں شہری نے فائرنگ کر کے اہل خانہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی تھی۔

پولیس کا بتانا تھا کہ شہری کی شناخت 50 سالہ جواد عمر کے نام سے ہوئی جس نے اپنی دو بیویوں، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں اپنی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جواد عمر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر اہل خانہ کو قتل کر کے انتہائی قدم اٹھایا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ATNpHEC

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();