کراچی: عزیزآباد میں پرانی رنجش کی بنا پر جھگڑے کے بعد شراب فروشوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عزیزآباد میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی رنجش کی بنا پر پیش آیا، دونوں گروپ میں پہلے بھی جھگڑے ہوتے رہے ہیں۔
مقتول کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان شراب فروش کرتے ہیں اور ہر وقت مسلح رہتے ہیں۔ ملزمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ آئے اور گولیاں چلادیں۔
اہلخانہ نے بتایا کہ ڈیڑھ سال پہلے چرچ کے آگے بچوں میں شورشرابہ کی وجہ سے لڑائی ہوئی تھی، ملزمان سے صلح صفائی بھی ہوچکی تھی، آج صبح دوبارہ چرچ کے باہر جھگڑا ہوا تھا۔
میڈیا سے گفتگو میں اہلخانہ نے الزام لگایا کہ پولیس ملزمان کا ساتھ دیتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hoUF9M2
No comments:
Post a Comment