ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد عماد وسیم کی ماضی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل عماد وسیم نے کہا تھا کہ میں چار سے آٹھ نمبر تک کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہوں، پاور پلے میں بولنگ بھی کرتا آرہا ہوں، اسی لیے میں بہترین آل راؤنڈر خود کو قرار دیتا ہوں۔
دراصل عماد وسیم سے پوچھا گیا تھا کہ بطور آل راؤنڈر آپ پہلے کسے منتخب کریں گے؟ موصوف نے کسی اور کا نہیں اپنا ہی نام لیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں عماد کو نمبر 5 پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا تھا کہ وہ اکشڑ پٹیل کے اوور میں ہٹ لگائیں گے لیکن وہ تو گیندیں ہی مس کرتے رہے اور سنگل لیتے وقت ان سے بھاگا تک نہیں جارہا تھا۔
اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ کل کینیڈا کے خلاف میچ میں عماد وسیم کی جگہ اعظم خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TOP7He3
No comments:
Post a Comment