اسرائیل مخالف احتجاج سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 13 June 2024

اسرائیل مخالف احتجاج سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

لندن: غزہ میں فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کرنے والے اسرائیل کے خلاف احتجاج کے باعث آکسفورڈ یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی میں احتجاجی طلبہ نے امتحانی مرکز کا کنٹرول سنبھالا تو یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔۔

پولیس نے کسی طالب علم کو گرفتار نہیں کیا البتہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ قبول نہیں، جبکہ طلبہ کا مطالبہ ہے یونیورسٹی اسرائیلی مالیتی اداروں سے شراکت داری ختم کرے۔

یاد رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلبہ کے مظاہرے چھ مئی سے جاری ہیں۔

اس سے قبل مئی میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے وی سی آفس پر احتجاج کیا تھا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی تھی۔

طلبہ اور پولیس میں ہاتھا پائی کے دوران متعدد طلبہ زخمی ہوئے تھے جبکہ پولیس نے دو طالب علموں کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد دیگر طلبہ کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی تھی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی دفاتر کو حفاظتی طور پر تالے لگا دیے گئے تھے جبکہ طلبہ نے جامعہ کے دفاتر کے باہر پلے کارڈ آویزاں کیے تھے۔

اپریل میں لندن میں لاکھوں برطانوی شہریوں نے فلسطین کی آزادی کیلیے مارچ کیا تھا جس کا آغاز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے ہوا تھا۔ لندن کی سڑکیں ’فری فری فلسطین‘ اور ’اسٹاپ کلنگ ان غزہ‘ کے نعروں سے گونج اٹھی تھیں۔

شہریوں نے پارلیمنٹ کے باہر اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ مارچ وزیر اعظم رشی سونک کی رہائش گاہ سے ہوتا ہوا ہائیڈ پارک تک پہنچا تھا۔

اس سے قبل برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمن نے فلسطینیوں کے حق میں کیے جانے والے احتجاج اور مظاہروں کو نفرت مارچ کا نام دیا تھا۔

پچھلے سال ہونے والے مظاہرے میں بھی ہزاروں افراد کے احتجاج کے بعد 9 افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا جن میں سے پانچ پر نفرت انگیز نعرے لگانے اور پولیس پر حملے کے الزامات لگائے گئے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/z7cZY6R

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();