’پنچایت‘ کے کس اداکار نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی میں برتن دھوئے؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 15 June 2024

’پنچایت‘ کے کس اداکار نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی میں برتن دھوئے؟

ممبئی: مقبول کامیڈی ڈرامہ ویب سیریز ’پنچایت‘ کے اداکار نے بالی وڈ کی بڑی اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی میں برتن دھونے کا انکشاف کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمازون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز ’پنچایت‘ میں پھولیرا کے دولہے کا کردار نبھانے والے اداکار آصف خان کے حالیہ پوڈکاسٹ نے ہر کسی کی توجہ حاصل کر لی۔

آصف خان نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی تاج ہوٹل میں شادی کی تقریب کے دوران میں وہیں کام کرتا تھا اور جوڑے کی شادی میں، میں نے برتن دھوئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ساتھ تصویر بنوانی چاہی تو مجھے منع کیا گیا، اُس دن میں گھر جا کر خوب رویا کہ بالی وڈ اسٹارز کے اتنے قریب ہونے کے باوجود میں ان کے ساتھ تصویر نہیں لے سکا۔

پوڈکاسٹ میں اداکار نے بتایا کہ وہیں سے میں نے سخت محنت کرنا شروع کی۔

آصف خان نے نے ایک کاسٹنگ ایجنٹ کے ہاتھوں اپنی تذلیل کا بھی ذکر کیا جس کے ساتھ اس نے واقعے کے فوراً بعد ایک ملاقات کی تھی۔

اداکار کے مطابق کاسٹنگ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ میری رائے کو دل پر مت لینا، میں ایمانداری سے کہہ رہا ہوں کہ تم بہت زیادہ پُرکشش نظر آتے ہو اور نہ ہی تمہاری جسمانی حالت ٹھیک ہے تو تمہیں کوئی کیوں کاسٹ کرے گا؟



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/b6ovgdn

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();