ممبئی: تجربہ کار فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سنجیدہ شیخ نے سیٹ سے ان دیکھی تصاویر جاری کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجیدہ شیخ نے ویب سیریز میں ’وحیدہ‘ نامی خاتون کا کردار ادا کیا اور ان کی پرفارمنس کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
ہیرا منڈی کی کہانی، خوبصورت سیٹس اور کرداروں کے ڈائیلاگز و ملبوسات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیا۔ ابھی شائقین کی آنکھوں میں ویب سیریز کے مناظر موجود تھے کہ سنجیدہ شیخ نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔
اداکارہ نے سات عدد تصاویر کے کیپشن میں ’آپ کی وحیدہ‘ لکھ کر ہارٹ دو ایموجی بنائے۔
View this post on Instagram
ہیرا منڈی میں وحیدہ ہمیشہ ملکہ جان کے دباؤ میں نظر آتی ہیں۔ وہ اپنی بڑی بہن اور بھانجی ’فریدن‘ کے درمیان اقتدار کی کشمکش اور انتقام میں پھنس جاتی ہیں۔
ویب سیریز میں سنیجدہ شیخ کے چہرے پر زخم کے بعد ہونے والے نشان کی وجہ سے ان کی پہلی جھلک نے شائقین میں کافی دلچسپی پیدا کی۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ وحیدہ ایک اسٹار ہیں، ان کی محبت کی جستجو، ادھوری خواہشات، محبت اور تخت کی آرزو، شائستگی نے کافی متاثرہ کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hcxo9Gs
No comments:
Post a Comment